Posts

Showing posts from January, 2025

Importance of Balance Diet | What Is Healthy Diet | Why Balance Diet Is Important For Poor And Middle Class People

    بیلنس ڈائیٹ – غریب اور مڈل کلاس کے لیے بچت اور صحت کا راز اکثر لوگہ سمجھتے ہیں کہ بیلنس ڈائیٹ صرف امیروں کے چونچلے، عیاشی    اور لائف سٹائل ہے جو انہوں نے مغربی معاشرے سے اپنائی ہے۔ غریب آدمی کے لیے یہ ناممکن چیز ہے۔ ہم تو دو وقت کی روٹی مشکل سے کماتے ہیں، بیلنس ڈائیٹ کہاں سے کریں؟  جو ملتا ہے کھا لیتے ہیں۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ بیلنس ڈائیٹ امیروں سے زیادہ غریبوں اور مڈل کلاس طبقے کے لیے ضروری ہے۔ کیونکہ امیروں کے پاس وسائل ہوتے ہیں، مہنگا علاج کروا سکتے ہیں، ریگولر میڈیکل   چیک اپ بھی کراتے رہتے ہیں، جم، کلب اور ایکسرسائز کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں چاہے فیشن کے طور پر یا صحت کی دیکھ بھال کے لیے۔ خورا ک کا بھی خیال رکھتے ہیں، چاہے سوسائٹی میں اچھا دکھنے کے لیے ہی سہی، لیکن کچھ نہ کچھ احتیاط ضرور کرتے ہیں۔ لیکن غریب اور مڈل کلاس افراد ایسا نہیں کرتے۔ یہ متوازن غذا، ایکسرسائز، اور صحت کی دیکھ بھال کو غیر ضروری سمجھتے ہیں جو کہ سب سے بڑی غلطی ہے۔ اور نہ ان کے پاس زیادہ بیمار ہونے اور مہنگا علاج کروانے کی گنجائش ہوتی ہے۔ بیلنس ڈائیٹ کیوں...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -16)| Why We Eat Foods | ہم کھانا کیوں کھاتے ہیں

 آپ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟؟؟ بھوک مٹانے کے لیے پیٹ بھرنے کے لیے زندہ رہنے کے لیے ذائقے کے لیے غذائیت کے لیے روز کا روٹین ورک سجھ کر۔ اس سوال کو اس طرح سے بھی سمجھتے ہیں۔ جسم کو کیسے کھانے کی ضرورت ہے؟؟؟ ذائقے دار کھانے کی یا غذائیت والے کھانے کی آپ نے اکثر سننا ہوگا کہ آج گھر میں بڑا  ذائقے دار کھانا پکا ہے۔ یا کھانا بڑا ذائقے دار تھا۔ یا کھانا بہت اچھا تھا۔ یا فلانے کے ہاتھ میں بڑا ذائقہ ہے۔ یا فلانے ہوٹل ریسٹورینٹ کا کھان بڑا ذائقے دار ہے یا اچھا ہے یا فلانے کی شادی کا کھانا بڑا مزیدار تھا اچھا تھاوغیرہ وغیرہ۔ کھانے پینے کی اس طرح کی تعریفیں تو ہم سب ہی کرتے بھی ہیں اور سنتے بھی ہیں۔ یہ تو روز کا معمول ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ بھی سنا کہ آج گھر میں کھانا بہت غذائیت والا تھا یا صحتمند تھا۔ یا فلانے ہوٹل ریسٹورینٹ کا کھان کھانا بہت غذائیت والا تھا یا صحتمند تھا یا ہوتا ہے۔ یا کوئی ریسیپی کسی نے کسی کو دی ہو جس میں کھانے کو غذائیت والا بنانے کی ترکیب ہو۔یا کسی کمپنی نے کوئی پروڈکٹ کا اشتہار چلایا ہو ٹی وی پر کہ اس کی یہ پروڈکٹ بہت صحت والی ہے یا کسی شیف نے بتایا ہو یا کسی چینل...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -15)| Why We Get Sick | پم بیمار کیوں ہوتے ہیں

 ہم بیمار کیوں ہوتے ہیں کبھی سوچا آپ نے کی آپ بیمار کیوں ہوتے ہیں۔دنیا میں شاہد ہی کوئی ایسا شخص گزرا ہو جو کھبی نہ کبھی بیمار نہ ہوا ہو۔جن بیماریوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ہم کچھ زیادہ نہیں کر سکتے ہیں جیسے پیدائشی بیماریاں۔مثلاً دل میں سوراخ۔ ایسی بیماریاں ہمارا موضوع نہیں ہیں۔ اور وہ  بیماریاں جو حادثات کی وجہ سے بھی ہو جاتیں ہیں یہ بھی ہمارا موضوع نہیں ہیں۔اور وہ بیماریاں بھی شامل نہیں ہیں جو موسمی ہوتیں ہے یا کسی  وائرس بیکٹریا کی وجہ سے ہو جاتیں ہیں مثلاً ڈینگی بخار، چکن گونیا، اور جس طرح کورونا دنیا بھر میں پھیل گیا تھا ایک وائرس کی وجہ سے۔ البتہ اگر ہمارا ایمنیون سسٹم مضبوط ہو گا تو ہمارا جسم ان سے جلد نمٹ لیتا ہے۔ ہم بات اُن بیماریوں کے مطلق بات کریں گے جن کو خود ہم دعوت دیتے ہیں۔ برسوں اُن کی پرورش کرتے ہیں۔اُن پر محنت کرتے ہیں  پیسہ خرچ کرتے ہیں۔یہ پیدا ہوتیں ہیں ہمارے کمفرٹ زون کی وجہ سے۔ ماڈرن لائف سٹائل کی وجہ سے۔ غیر صحت بخش کھانوں کی وجہ سے۔ یہ نہ صرف ہماری زندگی کے معیار کو کم کرتی ہیں بلکہ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہیں۔ ان میں شامل ہیں ...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -14) | Natural Remedies for Healthy Stomach | Eating or Suicide in Weeding and Aftar

بیمار معدہ بیمار جسم صحتمند معدہ صحتمند جسم چاہے شوگر کے مریض ہوں یا نہ جب ہم کھانا کھاتے ہیں توان میں کارب جلد ہضم ہو جاتے دو گھنٹوں کے اندر اندر جس کی وجہ سے دوچار گھنٹوں کے بعد بھوک لگ جاتی اور ہم مزید کھانے کھاتے ہیں جبکہ پروٹین چھ اور فیٹس آٹھ گھنٹے لیتے ہیں ہضم ہونے میں جس کی وجہ سے ہمیں کھانے کی جلد طلب نہیں ہوتی۔ اس دوران ہمارے سارے نظام انہظام کو بھی ریسٹ مل جاتی ہے جس سے اسکی لائف اور پرفارمنس بڑھ جاتی ہے۔ہمارا جسم جمع شدہ توانائی کو استعمال کرتا رہتا ہے بجائے نیا کھانا کھانے کے جس سے نہ صرف شوگر کم ہوتی ہے بلکہ ٹرائگلیسرائڈ بھی کم ہوتے ہیں اور کولیسٹرول اور موٹاپا بھی۔ خون میں شوگر اور ٹرائگلیسرائڈ کم ہوں تو کولیسٹرل خون کی نالیوں میں نہیں جمتا اور نہ ان میں سختی ہوتی ہے جس کے سبب خون کی نالیوں بلاکیج اور ہارٹ اٹیک کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔ میتھی دانہ،دار چینی، ہلدی،زیرہ، ادرک، لہسن، سونف، لیموں،لونگ، کالی مرچ،جوائن،کلونجی،پودینہ ایسی ہربز مصالحہ جات ہیں جو اگر بغیر پکائے ہوئے قدرتی فام میں استعمال کی جائیں تو یہ جہاں بہت ساری بیماریوں کے خلاف بہت اچھا کام کرتیں ہیں وہیں معدے...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -13) | Natural Remedies for Diabetes I Natural Spices for Sugar | Exercise for Sugar | Fasting

 شوگر کی قدرتی ادویات۔طریقے۔ ٹپس اور ٹوٹکے    کچھ قدرتی ہربز ہیں جو ہمارے کیچن میں ہر وقت ضرور ہوتے ہیں اور روز ہی استعمال کرتے ہیں لیکن یہ غذا سے زیادہ دوا ہیں۔ میتھی دانہ (چھوٹے والے)، دار چینی سلون، ہلدی (بازار ہی نہیں گھر کی بنی ہوئی)،زیرہ، ادرک، لہسن، سونف اورگرین ٹی لیموں کیساتھ بغیر چینی کے، لونگ۔ ان کااستعمال شوگر کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہ زیادہ گلوکوزکو خون میں نہیں جانے دیتے جس سے اسپائک نہیں آتی۔ یہ انسولین رزیسٹینس کو کم کرتے ہیں جسکی وجہ سے زیادہ انسولین کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ان اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آکسیڈیٹیوسٹرس کم ہوجاتا ہے۔یہ انفلامیشن کو بھی کم کرتے جس کی وجہ سے کولیسٹرول نہیں جمتا۔ انکے استعمال سے ایل ڈی ایل کم ہوتا ہے اور ایچ ڈی ایل بڑھتا ہے اور ٹرائگلیسرائڈ بھی کم ہوتے ہیں جس سے دل کے امراض کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔ ان کے استعمال سے نظام انہظام بہت اچھا ہو جاتا ہے۔وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔  اگر کوئی پہلے سے ہی شوگر کم کرنے والی ادویات لے رہا ہے تو پھر ان کا استعمال احتیاط سے کرنا ہوگا۔ کہیں انکا استعمال شوگر کو ش زیادہ کم نہ ک...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -12) | Diet Plan for Sugar and Obesity Patients I How can Carbs replace with Fats and Proteins |روٹی چاول چھوڑ دو تو کیاکھاوں

روٹی چاول چھوڑ دیں تو کھائیں کیا۔ اسکا جواب ہے کاربز کی جگہ فیٹ اور پروٹین کھائیں۔یعنی روٹی چاول کی جگہ مچھلی گوشت دودھ مکھن والی غذائیں کھائیں۔ یہ کہنا توآسان ہے لیکن عملی طور پر کرنا انتہائی مشکل ہے۔ لیکن مجبوری یہ ہے کہ یہی اس کا حل ہے۔ اسکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔   کاربز بالکل تو ہماری خوراک سے ختم ہو ہی نہیں سکتے اور نہ کرنا چاہیں۔ کیونکہ کاربز ایک تو اجناس کے علاوہ بھی دیگرغذاوں میں ہوتے ہیں لیکن ان میں ایک تو یہ کم ہوتے ہیں اور دوسرا کمپلکس کاربز ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ جسم اپنے ضرورت کی آدھی انرجی کاربز سے ہی حاصل کرتا ہے۔البتہ اسکو ہم مرحلہ وارایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔    پہلا مرحلہ:۔  سب سے پہلے تو سفید فائن آٹے کی جگہ چکی کا فل فائبر والا آٹا اور سفید ریفائنڈچاولوں کی جگہ براون چاول استعمال کریں اور رفتہ رفتہ ان کی مقدار کم کریں اور ان کی جگہ زیادہ سے زیادہ  سلاد،  فروٹ  اور  انڈے شامل کریں۔ ناشتہ بھر پور کریں اور ڈنر یا تو بالکل ہی ختم کر دیں یا بہت کم، نہ ہونے کے برابر۔ کیونکہ ناشتے کے بعد آپ نے سارا دن کام کرنا ہے جس کے لیے زیادہ انر...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -11) | How Sugar Caused Obesity I How Much Glucose Caused how much Fats, Obesity | شوگر سے موٹاپا کیسے ہوتا ہے

 شوگر کی وجہ سے موٹاپا کیسے ہوتا ہے اگر کسی کے جسم دن میں صرف سوگرام گلوکوز زیادہ بنتا ہے اُسکی ضرورت سے تو مہینے کے تین ہزار گرام یعنی تین کلو گلوکوز اُ س کے جسم میں جمع ہو گیا اور ایک سال میں 36 کلو جس سے 13 کلو چربی بنکر جمع ہو گئی اُس کے جسم میں لمبے عرصے کے لیے۔  اگر صرف روزانہ کے کھانے سے صرف تین چپاتیاں اور چائے سے چینی کم کر دی جائے سافٹ ڈرنکس، جوسس،اور بیکری کی اشیاء نکال دی جائیں تو اس مصیبت سے بچ سکتے ہیں۔  نوٹ: یہ تمام امراض صرف کاربوہائیڈیٹس کھانے کی وجہ سے ہی نہیں ہوتے ہیں۔اور بھی بہت سارے عوامل ہوتے ہیں ان کے ہونے کے۔ چونکہ ہم شوگر کو ڈسکس کر رہے تھے اور یہ شوگر کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں اسلیے انکو بھی ڈسکس کر لیا۔ اگر کوئی شخص تین بار پیٹ بھر کر نان روٹی چپاتی چاول کھاتا ہے چائے بھی پیتا ہے۔ یعنی ضرورت سے زیادہ گلوکوز لیتا ہے اسکی خون میں شوگر بھی نارمل ہے اور انسولین بھی حد سے بڑھی ہوئی نہیں ہے تو پھر اسے  یقیناً کوی میٹابولک بیماری ہے  جس میں خوراک پوری طرح سے ہضم نہیں ہو رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔ اسکا مطلب ہے کہ بہت سارے ضروری منرلز اور وٹامنز بھی خورا...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -10) | How Foods Make Us Sick I Oxidation | Free Radicles | Anti Oxidants | Oxidative Stress | Inflammation | Disease caused by sugar

  شوگر کس طرح سے بیمارکرتی ہے۔ سوال  پیدا ہوتا ہے کہ کھانا تو اچھا ہے , زندگی کے لیے ضروری ہے,  کھانے کے بغیر تو زندگی ناممکن ہے تو پھر اس سے بیمار کیسے ہوتے ہیں۔یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن غذائیں بیمار کیسے کرتیں ہیں سمجھنا تھوڑا سا ٹیکنیکل ہے۔ کوشش ہوگی کہ ا نتہائی آسان اور عام فہم زبان میں اسکو سمجھایا جائے۔ اگر اس پروسس کو سمجھ لیا تو پھر شوگر اور اس سے مطلقہ بہت ساری دیگر بیماریوں کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔    سپائک:۔ اسپائک کا تو سب کو معلوم ہے کہ کھانے کہ بعد اسپائک آتی ہے۔اسپائک کا مطلب ہے کھانے کے بعد ایکدم سے خون میں شوگر کا زیادہ ہونا۔ کیونکہ کھانے کے بعد گلوکوز خون میں شامل ہوجاتا ہے جس سے شوگر کا لیول بلند ہو جاتا ہے اگر یہ ایک حدسے زیادہ ہو جائے تو اسے اسپائک کہا جاتا ہے۔ فری ریڈیکلز، آکسیڈیٹو اسٹرس اورانفلامیشن اوردیگر بیماریاں:۔   انسولین گلوکوز کو سیلز میں پہنچاتا ہے جہاں آکسیجن کی وجہ سے کیمیائی عمل آکسیڈیشن ہوتا ہے جس کے نتیجے میں توانائی حاصل ہوتی ہے لیکن اسی عمل میں فری ریڈیکلز بھی بنتے ہیں جو غیر مستحکم مولیکیولز ہوتے ہیں ج...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -9) | Insulin and Insulin Resistance & Medicines | انسولین اور انسولین رزیسٹینس

  بلڈ شوگر کیا ہے  جب ہم کاربو ہائیڈریٹس کھاتے پیتے ہیں تو یہ گلوکوزمیں تبدیل ہوکر خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔ جسے بلڈ شوگر کہا جاتاہے۔ جب  یہ حد سے بڑھ جاتا ہے تو  اسے شوگر۔ذیابیطس۔ڈائبیٹس کہتے ہیں   ،انسولین گلوکوز کو جسم کے تمام خلیات تک پہنچاتی ہے جہاں سب سے پہلے مسلز سیلز اسے انرجی میں تبدیل کرتے ہیں، لیور سیلز اسے گلائکو جن میں تبدیل کر کے اسٹور کرتے ہیں جو بعد میں ضرورت پڑھنے پر انرجی کے لیے استعمال ہوتاہے آخر میں فیٹ سیلز بچ جانے والے گلوکوز کو چربی کی شکل میں اسٹور کرتے ہیں لمبے عرصے کے لیے۔ انسولین،  انسولین رزیسٹینس اور اس سے  پیدا ہونے والی ب یماریاں   Insulin, Insulin  Resistance  and  its  Related  Diseases   انسولین انتہائی اہم ہارمون ہے جسے ہمارا  لبلبہ بناتاہے۔اسکا اہم ترین کام ہے خون میں شوگر کو بڑھنے سے روکنا۔خون میں ہر وقت صرف چار گرام گلوکوز (شوگر) ہونا چاہیے۔جب اس سے زیادہ گلوکوزخون میں آتا ہے تو ہمارا لبلبہ بھی زیادہ انسولین بناتاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد خون سے گلوکوز خلیات...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -8) | Carbs-Glucose-Sucrose-Fructose-Lactose & Sugar | پھیکی چاے اور شوگر

  کن کاربز سے شوگر بڑھتی ہے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ چینی چھوڑ دی یا بہت کم کردی لیکن پھر بھی شوگر کم یا ختم کیوں نہیں ہو رہی ہے ۔اس بلاگ میں اسی پر بات کریں گے کہ اسکی کیا وجہ ہے۔   کاربوہائیڈریٹس جسم کی توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔ گلوکوز، سیکروز، فریکٹوز اور لیکٹوز کی مختلف اقسام ہیں جو مختلف غذاوں میں ہوتے ہیں۔ گلوکوز:۔ یہ نشاستے والی اجناس جیسے گندم مکئی چاول میں زیادہ ہوتے ہیں کھانے کے بعد فوراً گلوکوز میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتے اور خون میں شوگر بڑھاتے ہیں۔ سیکروز :-   چینی  "جیسے ٹیبل شوگرکہتے ہیں "  سیکروز کہلاتی ہے جو پھلوں سبزیوں میں سے حاصل ہوتی ہے جس میں نصف گلوکوز اور نصف فریکٹوز ہوتاہے۔گلوکوز خون میں شامل ہو جاتا جس سے خون میں شوگر بڑھ جاتی ہے جبکہ فریکٹوز جگر میں چلا جاتا ہے جسکی وجہ سے شوگر نہیں بڑھتی۔ فریکٹوز :۔ یہ زیادہ تر شہد،پھلوں سبزیوں میں سے حاصل ہوتاہے۔ یہ براہ راست توانائی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ ہضم ہونے کے بعد جگر میں چلا جاتا ہے جہاں گلائیکوجن میں تبدیل ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے خون میں شوگر نہیں بڑھتی۔   لیکٹوز:- یہ دودھ اور اسکی...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -7) | کلوریز کیسے کاونٹ کریں | How much Calories in Different Foods

 کلوریز کیسے کاونٹ کریں گذشتہ بلاگ میں ڈسکس کیا تھاکہ ہمیں کتنی کلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کتنی لے رہے ہوتے ہیں۔لیکن عملی طور پر یہ ناممکن ہے کہ ہم یہ کاونٹ کریں کہ ہمیں کتنی کلوریز کھا رہے ہوتے ہیں لیکن ایک اچھا اندازہ ضرور کر سکتے ہیں کہ ہم جو کھانا کھا رہے ہیں اُس میں کتنی کلوریز ہو سکتیں ہیں اور پورے دن میں کتنی کلوریز ہم لے رہے ہیں۔ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ لے رہے ہیں یا کم۔ میں نے ذاتی طور پر جس طرح حساب کیا تھاوہ بتا تا ہوں یقینا یہ آپ کے بھی بہت کام آئے گا۔ سب سے پہلے تو دیکھیں کہ کس غذا میں کتنی کلوریز ہیں ۔ یہ انفارمیشن با آسانی گلوگل سرچ چیٹ جی ٹی پی اور گوگل جیمنائی سے مل جاتی ہے۔ میں نے بھی یہاں سے لی تھیں ۔مثلاً چیٹ جی ٹی پی کے مطابق ۔ سوگرام گندم کے آٹے میں  364   سوگرام کچے چاول میں 365   ایک کیپ چائے سو ملی لیٹر میں28  سو گرام چکن میں200   سو گرام بیف میں 250  سو گرام دالوں اور چنوں میں 350 سو گرام دودھ اور دہی میں 70  سو گرام دیسی گھی میں 884 سو گرام دیسی مکھن میں 717  سو گرام کوکنگ آئیل میں884   سو گرا...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -6) | کلوریز شوگر کیا ہے۔ ہماری ضرورت کتنی ہے | How much Calories Glucose we need

بلڈ شوگر کیا ہے اور ہمیں کتنی ضرورت ہوتی ہے؟   گذشتہ دونوں بلاگز میں غذاوں کے بارے میں بتایا تھا کہ کون کون سی غذائیں ہمارے لیے اہم ہوتیں ہیں اور اُن کی کیا افادیت ہوتی ہے ہمارے جسم کے لیے۔   سب سے اہم سوال یہ ہے کہ انسان کھانا کھاتا کیوں ہے؟  یا اسکو اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کہ جسم کو غذاوں کی کیا ضرورت ہے ؟ انسانی جسم کو زندہ رہتے کے لیے توانائی چاہیے جو اسے غذاوں سے حاصل ہوتی ہے ۔لہذا کھانا انسان کی مجبوری ہے اگر اس نے زندہ رہنا ہے تو۔ اس کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتنی توانائی چاہئے ہوتی ہے انسان کو روزانہ؟   یہی سب سے اہم ترین سوال ہے اگر اسکو سمجھ لیا جائے تو انسان نہ صرف شوگر سے بچ سکتا ہے بلکہ اوربھی بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتا ہے ۔   کلوریز : ہمارے جسم کو زندہ رہنے اور اپنے تمام کام انجام دینے کے لیے توانائی چاہیے ہوتی ہے جو وہ غذاوں سے حاصل کرتا ہے ۔یعنی غذائیں فیول ہیں ہمارے جسم کا ۔ اور ان سے حاصل ہو نے والی توانائی کلوریز کہلاتی ہے ۔ تمام کھانے پینے کی اشیاء کے لیبل پر کلوریز لکھی ہوتیں ہیں عوام کی آگاہی کے لیے کہ یہ خوراک کھانے سے انھیں ...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -5) | Important Vitamins and Minerals for Health | اچھی صحت کے لیے اہم وٹامنز اور منرلز

 کاربویائیڈریٹس (کاربز)، فیٹس اور پروٹین کے علاوہ اور کیا ضروری ہوتا ہے ہمارے جسم کے لیے گذشتہ بلاگ میں کاربویائیڈریٹس (کاربز)، فیٹس اور پروٹین کے بارے میں بتایا تھا کہ یہ بنیادی اجزاء ہیں ہماری خوراک کے۔ لیکن ان کے علاوہ، ہمارے جسم کو صحت مند اور فعال رہنے کے لیے کئی دیگر ضروری اجزاء کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی کے علاوہ یہ اجزاء ہوتے تو ہیں بہت تھوڑی مقدار میں اور زیادہ تر کا شوگر سے بھی براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جسم کے مختلف افعال کو برقرار رکھنے اور بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دیگر ضروری غذائی اجزاء وٹامنز:   وٹامنز جسم کے مختلف افعال جیسے مدافعتی نظام، ہارمونس کی پیداوار اور خلیات کی مرمت کے لیے ضروری ہیں۔          وٹامن اے  :    آنکھوں کی صحت اور جلد کے لیے ضروری ہے۔ یہ گاجر، پالک، میٹھا کدو،آم، خربوزہ،دودھ، مکھن،جگر (لیور) وغیرہ سے حاصل ہوتاہے۔ وٹامن سی:    مدافعتی نظام مضبوط کرنے اور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔ یہ مالٹے، لیموں، کینو،اسٹرابیری، کیوی،ٹماٹر، شملہ مرچ،ہری پتوں والی سبزی...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -4) | خوراک غذا اور شوگر | Foods and Sugar Contents | Carbs Proteins Fats | What is Sugar Diabetes | Where glucose come from in blood

 ہماری غذا کے اہم اجزاء   میں نے گذشہ بلاگ میں اپنی ڈائیٹ تفصیل سے بتائی تھی جس کی وجہ سے شوگر ریورس ہوئی ہے۔شوگر کے لیے جو ڈائیٹ ہے اس میں کیا حکمت ہوتی ہے کیا سائنس ہوتی ہے آگے آنے والے سارے بلاگ تقریباً اسی پر ہونگے۔ کیونکہ شوگر خوراک سے ہی شروع ہوتی ہے اور خوراک سے ہی ٹھیک ہوتی ہے اسکے علاوہ اور کوئی طریقہ کار نہیں ہے زندگی میں اس سے نجات کا۔ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ شوگر ہے اصل میں کیا؟ خون میں جب گلوکوز کی مقدار ایک حد سے زیادہ ہو جاتی ہے تو اسے کہتے ہیں شوگر ہو گئی ہے۔ یعنی ڈائبیٹس۔ ذیابیطس۔  خون میں گلوز کی زیادتی بھی انتہائی نقضاندہ ہے جس سے مزید بیماریاں نکلتی ہیں اور کمی بھی انتہائی خطرے ناک اورجان لیوا ہوتی ہے جو منٹوں گھنٹوں میں انسان کو مار دیتی ہے۔ دوسرا یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خون میں گلوکوز آتا کہاں سے ہے ؟ خون میں گلوکوز آتا ہے ہمارے کھانے پینے سے۔ یا پ ھر جگر سے لیکن یہ صرف بوقت ضرورت ہی ہوتا ہے۔ عام حالات میں نہیں۔اور اس سے خو ن میں شوگر لیول بھی زیادہ نہیں بڑھتا۔ لہذا سب سے ضروری ہے کہ ایسی غذاوں کا انتخاب کیا جائے جن سے خون میں گلوکوز کی سطح ز...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -3) | میری خوراک اور طرز زندگی | Diet and Lifestyle for Diabetes Cure

میری خوراک اور طرز زندگی ،اسلام علیکم یہ میرا تیسرا بلاگ ہے اور یہاں سے شروع ہوتے ہیں میرے چار پانچ سالہ تجربات جو میں نے کیے شوگر کو ریورس کرنے میں۔ یقینا یہ آپ سب لوگو ں کے لیے چاہے شوگر کے مریض ہیں یا نہیں بہت مفید ثابت ہوگے۔لیکن اس سے پہلے چند ضروری سوالات ہیں جنکے جواب دینا ضروری ہے کیا شوگر واقعی قابل علاج ہے یا یہ صرف باتیں ہیں ؟ شوگر (ٹائپ ٹو ڈائبیٹس) باکل قابل علاج ہے۔ اور میں خود اسکی مثال ہوں۔اس کے علاج سے آسان اور سستا علاج کسی بھی بیماری کا نہیں ہے۔ ک یا اسکی کوئی دوائی ہے؟ ایسی کوئی دوائی نہیں ہے جس سے یہ مکمل طور پرٹھیک ہو جائے؟ اگر دوائی نہیں ہے تو پھر یہ ٹھیک کیسے ہوتی ہے صرف اور صرف مریض کے اوپر ہے ۔اگر وہ چاہے توبغیر کوئی دوائی استعمال کیے ہوئے باکل ٹھیک ہو سکتا ہے اگر نہ چاہے تو دنیا کا کوئی ڈاکٹر حکیم دوائی اسکو ٹھیک نہیں کر سکتے ہیں ۔ کتنا وقت لگتا ہے ٹھیک ہونے میں؟ یہ بھی صرف مریض پر منحصر ہے کہ وہ کتنا جلد صحتمند ہونا چاہتا ہے۔ خون سے شوگرتو ایک دن میں بھی کم ہوجاتی ہے لیکن مکمل ٹھیک ہونے میں کم از کم چھ ماہ درکار ہوتے ہیں ۔عمر کا بھی بہت فرق پڑتاہے۔ کیا علاج کے...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -2) | Diet And Lifestyle Before Diabetic | Ziyabtas Se Pehle Ki Khurak Aur Tars Zandgi | ذیابیطس سے پہلے کی خوراک اور طرز زندگی

  ڈائبیٹس سے پہلے کی ڈائیٹ اور لائف سٹائل اس سے پہلے تفصیل سے لکھوں کہ شوگر کوکیسے ریورس کیا ضروری ہے بتانا کہ مجھے شوگر ہوئی کیوں تھی تاکہ آپ بھی اپنا تجزیہ کر سکیں کہ آپ بھی وہی کچھ تو نہیں کر رہے ہیں جو میں کر رہا تھا۔ بنیادی طور پر ڈائبیٹس کی وجہ ہے ہماراکھانا (ڈائیٹ) اور طرز زندگی( لائف سٹائل)۔ لہذا ان کے مطلق ہی میں اپنے بارے میں بتاتا ہوں۔ سب کی طرح بچپن سے ہی ناشتے میں چائے پراٹھے رہے۔ البتہ بعد میں انڈا بھی شامل ہو گیا تھا۔👈  لنچ آفس میں ہوتا تھا ۔90پرسنٹ بریانی ہی ہوتی تھی ۔ کبھی کھبار سالن چپاتی یا بسکٹ اور چائے۔ 👈   👈 ڈنر میں بھی زیادہ تر کوئٹہ ہوٹل والوں کے چائے پراٹھے ۔ یا کبھی کھبار فروٹ اُ ن میں بھی اکثر کیلے ہی ہوتے تھے اور موسمی پھل ۔ کبھی کھبار رات کو کھیرے بھی ہو تے تھے پیٹ کی جلن دور کرنے کے  لیے۔ 👈 چونکہ مجھے قبض تھی اس لیے رات سونے سے پہلے دودھ کے ایک گلاس میں دو چمچے اسپغول ضرور لیتا تھا بلا ناغہ۔ دن میں کم از کم چار کپ چائے ضرور ہوتی تھی ۔  👈  ہفتے میں چھ دن فل ٹائم جاب تھی اور اب بھی ہے لہذا اتوار کو فل ٹائم ریسٹ ہوتی تھی۔ 👈 ...