4 White Poisons | چار سفید زہر
چار سفید زہر عالمی ادارہ صحت اور غذائی ماہرین بار بار متنبہ کر چکے ہیں کہ سفید چینی، سفید آٹا ، سفید چاول اور سفید نمک کی زیادتی ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ انھیں چار سفید زہر بھی کہا جاتا ہے۔ اگر ہم اپنی خوراک میں سے ان نقضان دہ اجزاء کو کم سے کم کر کے بہتری لائیں اسے متوازن کریں تو ہم نہ صرف کافی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند ،متحرک اور خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔ سفید چینی سفید چینی کو ''میٹھا زہر'' کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مختلف بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس کا زیادہ استعمال موٹاپا، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ سفید چینی کا کوئی غذائی فائدہ نہیں ہوتا۔ یہ صرف کیلوریز فراہم کرتی ہے جو جسم میں چربی بڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔ سفید آٹا سفیدفائن آٹا غذائیت سے خالی غذائی اجزا سے محروم ہوتا ہے۔ یہ ہاضمے کے مسائل، قبض، ذیابیطس اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔ میدے سے بنی ہوئی غذائیں، ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک، پاستے،نوڈلز وغیرہ بھی انتہائی خطرے ناک ہ...