How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -1) | Min Ne Ziyabtas Ko Kise Reverse Kiya | میں نے شوگر کیسے ریورس کی
میں نے شوگر کیسے ریورس کی ان بلاگز میں ، میں اپنے ذاتی تجربات شیئر کروں گا کہ میں نے اپنی شوگر کوکیسے ریورس کیا تاکہ میرے تجربات سے آپ بھی فائدہ اُٹھا ئیں۔ نہ صرف شوگر اور اس سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے نجات پائیں بلکہ مالی بوجھ بھی کم ہو جو دوائیوں ڈاکٹروں ٹیسٹوں کی وجہ سے برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ درحقیقت یہ بلاگز میری زیر تالیف شوگر کے مطلق کتاب کا حصہ ہیں۔ ان میں کچھ بھی کہیں سے کاپی پیسٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی اے آئی ٹول سافٹ ویئر نے لکھا ہے اس لیے ان میں آپ کواردوعلم وادب کے حوالے سے کچھ خاص نہیں ملے گا بلکہ بہت ساری غلطیاں ملیں گی کیونکہ میرا علم و ادب سے دور کا بھی تعلق نہیں اور نہ ہی میڈیا پرسن ہوں ۔ آجکل جتنے بلاگز ہیں وہ یا توکاپی پیسٹ ہوتے ہیں یا ہائی پروفیشنلز بلاگرز کے ہوتے ہیں یا اداروں کے لہذا میرے بلاگز ان کی طرح اچھے نہیں ہونگے جس کے لیے معزرت خواہ ہوں۔اور نہ ہی حکیموں اور یوٹیوبرز والوں کی طرح چٹ پٹے دعوئے ہونگے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ میں جو کچھ میں آپکو بتاوں گا تفصیل سے اردو میں انتہای آسان اور عام فہم زبان میں کسی نے بھی انٹرنیٹ پر اب تک نہیں بت...