How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -7) | کلوریز کیسے کاونٹ کریں | How much Calories in Different Foods
کلوریز کیسے کاونٹ کریں گذشتہ بلاگ میں ڈسکس کیا تھاکہ ہمیں کتنی کلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کتنی لے رہے ہوتے ہیں۔لیکن عملی طور پر یہ ناممکن ہے کہ ہم یہ کاونٹ کریں کہ ہمیں کتنی کلوریز کھا رہے ہوتے ہیں لیکن ایک اچھا اندازہ ضرور کر سکتے ہیں کہ ہم جو کھانا کھا رہے ہیں اُس میں کتنی کلوریز ہو سکتیں ہیں اور پورے دن میں کتنی کلوریز ہم لے رہے ہیں۔ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ لے رہے ہیں یا کم۔ میں نے ذاتی طور پر جس طرح حساب کیا تھاوہ بتا تا ہوں یقینا یہ آپ کے بھی بہت کام آئے گا۔ سب سے پہلے تو دیکھیں کہ کس غذا میں کتنی کلوریز ہیں ۔ یہ انفارمیشن با آسانی گلوگل سرچ چیٹ جی ٹی پی اور گوگل جیمنائی سے مل جاتی ہے۔ میں نے بھی یہاں سے لی تھیں ۔مثلاً چیٹ جی ٹی پی کے مطابق ۔ سوگرام گندم کے آٹے میں 364 سوگرام کچے چاول میں 365 ایک کیپ چائے سو ملی لیٹر میں28 سو گرام چکن میں200 سو گرام بیف میں 250 سو گرام دالوں اور چنوں میں 350 سو گرام دودھ اور دہی میں 70 سو گرام دیسی گھی میں 884 سو گرام دیسی مکھن میں 717 سو گرام کوکنگ آئیل میں884 سو گرا...