How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -8) | Carbs-Glucose-Sucrose-Fructose-Lactose & Sugar | پھیکی چاے اور شوگر
کن کاربز سے شوگر بڑھتی ہے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ چینی چھوڑ دی یا بہت کم کردی لیکن پھر بھی شوگر کم یا ختم کیوں نہیں ہو رہی ہے ۔اس بلاگ میں اسی پر بات کریں گے کہ اسکی کیا وجہ ہے۔ کاربوہائیڈریٹس جسم کی توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔ گلوکوز، سیکروز، فریکٹوز اور لیکٹوز کی مختلف اقسام ہیں جو مختلف غذاوں میں ہوتے ہیں۔ گلوکوز:۔ یہ نشاستے والی اجناس جیسے گندم مکئی چاول میں زیادہ ہوتے ہیں کھانے کے بعد فوراً گلوکوز میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتے اور خون میں شوگر بڑھاتے ہیں۔ سیکروز :- چینی "جیسے ٹیبل شوگرکہتے ہیں " سیکروز کہلاتی ہے جو پھلوں سبزیوں میں سے حاصل ہوتی ہے جس میں نصف گلوکوز اور نصف فریکٹوز ہوتاہے۔گلوکوز خون میں شامل ہو جاتا جس سے خون میں شوگر بڑھ جاتی ہے جبکہ فریکٹوز جگر میں چلا جاتا ہے جسکی وجہ سے شوگر نہیں بڑھتی۔ فریکٹوز :۔ یہ زیادہ تر شہد،پھلوں سبزیوں میں سے حاصل ہوتاہے۔ یہ براہ راست توانائی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ ہضم ہونے کے بعد جگر میں چلا جاتا ہے جہاں گلائیکوجن میں تبدیل ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے خون میں شوگر نہیں بڑھتی۔ لیکٹوز:- یہ دودھ اور اسکی...