How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -8) | Carbs-Glucose-Sucrose-Fructose-Lactose & Sugar | پھیکی چاے اور شوگر

  کن کاربز سے شوگر بڑھتی ہے

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ چینی چھوڑ دی یا بہت کم کردی لیکن پھر بھی شوگر کم یا ختم کیوں نہیں ہو رہی ہے۔اس بلاگ میں اسی پر بات کریں گے کہ اسکی کیا وجہ ہے۔ 

 کاربوہائیڈریٹس جسم کی توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔گلوکوز، سیکروز، فریکٹوز اور لیکٹوز کی مختلف اقسام ہیں جو مختلف غذاوں میں ہوتے ہیں۔

گلوکوز:۔ یہ نشاستے والی اجناس جیسے گندم مکئی چاول میں زیادہ ہوتے ہیں کھانے کے بعد فوراً گلوکوز میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتے اور خون میں شوگر بڑھاتے ہیں۔

سیکروز :-  چینی  "جیسے ٹیبل شوگرکہتے ہیں "  سیکروز کہلاتی ہے جو پھلوں سبزیوں میں سے حاصل ہوتی ہے جس میں نصف گلوکوز اور نصف فریکٹوز ہوتاہے۔گلوکوز خون میں شامل ہو جاتا جس سے خون میں شوگر بڑھ جاتی ہے جبکہ فریکٹوز جگر میں چلا جاتا ہے جسکی وجہ سے شوگر نہیں بڑھتی۔

فریکٹوز :۔ یہ زیادہ تر شہد،پھلوں سبزیوں میں سے حاصل ہوتاہے۔ یہ براہ راست توانائی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ ہضم ہونے کے بعد جگر میں چلا جاتا ہے جہاں گلائیکوجن میں تبدیل ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے خون میں شوگر نہیں بڑھتی۔

 لیکٹوز:- یہ دودھ اور اسکی مصنوعات میں ہوتا ہے۔ اس میں تقریباًمیں نصف گلوکوز اور نصف لیکٹوز ہوتاہے۔ گلوکوز خون میں شامل ہو جاتا جس سے خون میں شوگر بڑھ جاتی ہے جبکہ اور نصف لیکٹوز جگر میں چلا جاتا ہے جسکی وجہ سے شوگر نہیں بڑھتی۔ 

اسکو ہم اس طرح زیادہ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ خون میں شوگر جو زیادہ ہو جاتی ہے وہ گلوکوز سے ہوتی ہے جبکہ فریکٹوزاورلیکٹوز جگر میں چلے جاتے ہیں۔ اگر ہم 100گرام فائن گندم کا آٹے سے روٹی بنائیں تو اس سے خون میں 80 گرام گلوکوز بڑھے گا اور 100گرام چینی کھائیں تو اس سے خون میں 50 گرام گلوکوز بڑھے گا۔چار کپ میں زیادہ سے زیادہ آٹھ چمچ چینی استعمال ہوگی یعنی 32گرام۔ اس میں سے آدھی16 گرام فریکٹیوز میں تبدیل ہوکر جگر میں چلی جائے گی جبکہ چار چپاتیوں میں 160 گرام شوگر ہوتی ہے جو ساری کی ساری خون میں ہی رہتی ہے۔

 اب سوال کا جواب تو مل گیا کہ چینی چھوڑ دی یا بہت کم کردی لیکن پھر بھی شوگر کم یا ختم کیوں نہیں ہو رہی ہے۔ کیونکہ جتنی شوگر یعنی گلوکوز ہمارے جسم کو چاہئے اُس سے بہت زیادہ ہم کھا رہے ہوتے ہیں روٹی چاول کی شکل میں۔ اب جو لوگ چائے تو پھیکی پیتے ہیں لیکن نشاستے دار غذائیں روٹی چاول کم نہیں کرتے پھر کیا فائدہ اُ ن کی اس پھیکی چائے پینے کا۔ اگر چار کپ چائے کے بجائے چار چپاتیں اور چاول کم کردئیں جائیں تو شوگر خود بخود کم ہو جائے گی۔


Comments

Popular posts from this blog

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -2) | Diet And Lifestyle Before Diabetic | Ziyabtas Se Pehle Ki Khurak Aur Tars Zandgi | ذیابیطس سے پہلے کی خوراک اور طرز زندگی

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -4) | خوراک غذا اور شوگر | Foods and Sugar Contents | Carbs Proteins Fats | What is Sugar Diabetes | Where glucose come from in blood

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -1) | Min Ne Ziyabtas Ko Kise Reverse Kiya | میں نے شوگر کیسے ریورس کی