How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -6) | کلوریز شوگر کیا ہے۔ ہماری ضرورت کتنی ہے | How much Calories Glucose we need
بلڈ شوگر کیا ہے اور ہمیں کتنی ضرورت ہوتی ہے؟ گذشتہ دونوں بلاگز میں غذاوں کے بارے میں بتایا تھا کہ کون کون سی غذائیں ہمارے لیے اہم ہوتیں ہیں اور اُن کی کیا افادیت ہوتی ہے ہمارے جسم کے لیے۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ انسان کھانا کھاتا کیوں ہے؟ یا اسکو اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کہ جسم کو غذاوں کی کیا ضرورت ہے ؟ انسانی جسم کو زندہ رہتے کے لیے توانائی چاہیے جو اسے غذاوں سے حاصل ہوتی ہے ۔لہذا کھانا انسان کی مجبوری ہے اگر اس نے زندہ رہنا ہے تو۔ اس کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتنی توانائی چاہئے ہوتی ہے انسان کو روزانہ؟ یہی سب سے اہم ترین سوال ہے اگر اسکو سمجھ لیا جائے تو انسان نہ صرف شوگر سے بچ سکتا ہے بلکہ اوربھی بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتا ہے ۔ کلوریز : ہمارے جسم کو زندہ رہنے اور اپنے تمام کام انجام دینے کے لیے توانائی چاہیے ہوتی ہے جو وہ غذاوں سے حاصل کرتا ہے ۔یعنی غذائیں فیول ہیں ہمارے جسم کا ۔ اور ان سے حاصل ہو نے والی توانائی کلوریز کہلاتی ہے ۔ تمام کھانے پینے کی اشیاء کے لیبل پر کلوریز لکھی ہوتیں ہیں عوام کی آگاہی کے لیے کہ یہ خوراک کھانے سے انھیں ...