How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -7) | کلوریز کیسے کاونٹ کریں | How much Calories in Different Foods

 کلوریز کیسے کاونٹ کریں

گذشتہ بلاگ میں ڈسکس کیا تھاکہ ہمیں کتنی کلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کتنی لے رہے ہوتے ہیں۔لیکن عملی طور پر یہ ناممکن ہے کہ ہم یہ کاونٹ کریں کہ ہمیں کتنی کلوریز کھا رہے ہوتے ہیں لیکن ایک اچھا اندازہ ضرور کر سکتے ہیں کہ ہم جو کھانا کھا رہے ہیں اُس میں کتنی کلوریز ہو سکتیں ہیں اور پورے دن میں کتنی کلوریز ہم لے رہے ہیں۔ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ لے رہے ہیں یا کم۔ میں نے ذاتی طور پر جس طرح حساب کیا تھاوہ بتا تا ہوں یقینا یہ آپ کے بھی بہت کام آئے گا۔

سب سے پہلے تو دیکھیں کہ کس غذا میں کتنی کلوریز ہیں ۔ یہ انفارمیشن با آسانی گلوگل سرچ چیٹ جی ٹی پی اور گوگل جیمنائی سے مل جاتی ہے۔ میں نے بھی یہاں سے لی تھیں ۔مثلاً چیٹ جی ٹی پی کے مطابق ۔

سوگرام گندم کے آٹے میں  364  

سوگرام کچے چاول میں 365  

ایک کیپ چائے سو ملی لیٹر میں28 

سو گرام چکن میں200  

سو گرام بیف میں 250 

سو گرام دالوں اور چنوں میں 350

سو گرام دودھ اور دہی میں 70 

سو گرام دیسی گھی میں 884

سو گرام دیسی مکھن میں 717 

سو گرام کوکنگ آئیل میں884 

سو گرام کھجور میں 277

سو گرام باام میں 576 

سو گرام انڈے میں143 

نوٹ: یہ کلوریز  چیٹ جی ٹی پی سے لی گئی ہیں ۔ یہ کسی اور ویب سائٹ پر تھوڑے بہت فرق کے ساتھ مختلف بھی ہو سکتیں ہیں لیکن بہت زیادہ فرق نہیں ہوگا۔پھر ریسرچ کے لیے کون سی ہدایات دی گئی تھیں یہ بھی اہم ہوتا ہے۔

پانی میں کلوریز باکل ہی نہیں ہوتیں ہیں۔اسکے بعد سبزیوں میں سب سے کم کلوریز ہوتیں ہیں۔پھر اسکے بعد پھلوں میں درمیانے درجے کی ہوتیں ہیں لیکن سبزیوں سے کافی زیادہ ہوتیں ہیں ۔چیٹ جی ٹی پی تو پورا ڈائیٹ پلان بنا کر دے سکتا ہے یا اگر اسکو بتایا جائے کہ ہمارے کھانے میں کیا کیا شامل ہے اور کس مقدار میں تو یہ سب خود ہی کلکولیٹ کر کے بتا دے گا کہ آپ کے اس ناشتے یا لنچ یاڈنر میں کل کتنی ہونگی۔ہم اس طرح اچھا خاصا حساب لگا سکتے ہیں کہ ہم دن میں کتنی کلوریز لے رہے ہوتے ہیں۔اگر کلوریز ہماری ضرورت سے زیادہ ہیں تو یہ موٹاپا اور شوگر کا سبب بنیں گی ۔ اگر کم ہونگی تو انرجی کے لیے جسم اسٹور شدہ فیٹس چربی کو استعمال کرئے گا۔اور یہی ہونا چاہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو نہ صرف موٹاپا کم ہوگا بلکہ شوگر اور بہت ساری بیماریاں کم یاختم ہو جائیں گی جو ڈسکس کی گئی ہیں  ۔


Comments

Popular posts from this blog

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -2) | Diet And Lifestyle Before Diabetic | Ziyabtas Se Pehle Ki Khurak Aur Tars Zandgi | ذیابیطس سے پہلے کی خوراک اور طرز زندگی

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -4) | خوراک غذا اور شوگر | Foods and Sugar Contents | Carbs Proteins Fats | What is Sugar Diabetes | Where glucose come from in blood

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -1) | Min Ne Ziyabtas Ko Kise Reverse Kiya | میں نے شوگر کیسے ریورس کی