How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -9) | Insulin and Insulin Resistance & Medicines | انسولین اور انسولین رزیسٹینس

  بلڈ شوگر کیا ہے 

جب ہم کاربو ہائیڈریٹس کھاتے پیتے ہیں تو یہ گلوکوزمیں تبدیل ہوکر خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔ جسے بلڈ شوگر کہا جاتاہے۔ جب  یہ حد سے بڑھ جاتا ہے تو  اسے شوگر۔ذیابیطس۔ڈائبیٹس کہتے ہیں 

 ،انسولین گلوکوز کو جسم کے تمام خلیات تک پہنچاتی ہے جہاں سب سے پہلے مسلز سیلز اسے انرجی میں تبدیل کرتے ہیں، لیور سیلز اسے گلائکو جن میں تبدیل کر کے اسٹور کرتے ہیں جو بعد میں ضرورت پڑھنے پر انرجی کے لیے استعمال ہوتاہے آخر میں فیٹ سیلز بچ جانے والے گلوکوز کو چربی کی شکل میں اسٹور کرتے ہیں لمبے عرصے کے لیے۔

انسولین،  انسولین رزیسٹینس اور اس سے  پیدا ہونے والی بیماریاں 

Insulin, Insulin  Resistance  and  its  Related  Diseases

  انسولین انتہائی اہم ہارمون ہے جسے ہمارا  لبلبہ بناتاہے۔اسکا اہم ترین کام ہے خون میں شوگر کو بڑھنے سے روکنا۔خون میں ہر وقت صرف چار گرام گلوکوز (شوگر) ہونا چاہیے۔جب اس سے زیادہ گلوکوزخون میں آتا ہے تو ہمارا لبلبہ بھی زیادہ انسولین بناتاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد خون سے گلوکوز خلیات میں پہنچا سکے۔ خلیات کی ضرورت سے زیادہ اور بار بارگلوکوز لیکر جب انسولین ان تک جاتا ہے تو یہ ایک حد سے زیادہ گلوکوز لینے سے مزاحمت کرتے ہیں جسے انسولین رزیسٹینس کہتے ہیں جس کے نتیجے میں خلیات کو نقضان پہنچتا ہے۔ چودہ پندرہ سالوں تک تو انسولین اور خلیات میں یہ جنگ ہوتی رہتی ہے جس کے دوران ایک طرف تو جسم کے سارے سیلز انسولین رزیسٹینس کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں ان کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اور دوسری طرف ضرورت سے زیادہ انسولین پیدا کر کر ہمارا لبلبہ بھی پچاس فیصد سے زیادہ بیمار ہو چکا ہوتا ہے جسکی وجہ انسولین کی پیداوار بھی کم ہو جاتی ہے۔لہذااب خون میں شوگر بڑھنا شروع ہو جاتی ہے اور بیماریاں بھی جوان ہونے لگتی ہیں جن میں ہاتھ پاوں کا جلنا یا سن ہونا، گردے خراب ہونا،  ا ندھاپن،  جسم میں سوزش،  سستی تھکاوٹ،   زخموں کا ٹھیک نہ ہونا،  موٹاپا،  فیٹی لیور،  یورک ایسڈ،  رگوں میں کولیسٹرول پلاک کا جمنا،  ہائی بی پی۔ 

اگر شوگر ایک حد سے بڑھ جائے تو کہتے ہیں شوگر ہو گئی ہے۔ یعنی ڈائیبیٹس۔ ذیابیطس۔ اگر آج کسی کو شوگر ہوئی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ یہ پندرہ سال پہلے شروع ہو گئی تھی لیکن انسولین کی وجہ سے خون میں نہیں تھی بلکہ جسم کے اور حصوں میں چلی جاتی تھی لہذا بلڈٹیسٹ میں نہیں آرہی تھی۔یعنی شوگر توخون میں نارمل تھی لیکن انسولین دن بہ دن بڑھتی جا رہی تھی اور لبلبہ کمزور ہو رہا تھا۔ اب اگر کسی کی بلڈ شوگر نارمل ہے تو وہ اپنی انسولین ٹیسٹ کروائے۔ اگر یہ زیادہ ہے تو اسکا مطلب ہے جلد یا بدیر بلڈشوگر بڑھے گی اور بہت سپیڈ سے بڑھے گی اپنی پوری تباہ کاریوں کے ساتھ۔ یقینا آنیوالے دنوں میں انسولین کا ٹیسٹ ہی سب سے بنیادی اوراہم ترین ٹیسٹ ہوا کرئے گا۔ (جب لبلبہ مکمل طور پر انسولین بنانا بند کر دے گا تو ٹائپ ٹو شوگر سے ٹائپ ون ہو جائے گی اور مجبوراً انسولین کے ٹیکے روزانہ لینا پڑیں گے)۔

ادویات کا استعمال:۔ 

جو ادویات شوگر کم کرنے کے لیے استعمال ہوتیں ہیں ان میں سے اسی کوئی بھی نہیں ہے جو کاربز کو گلوکوز میں تبدیل ہونے سے روکے۔ زیادہ تر ادویات انسولین کی پیداوار بڑھاتیں ہیں۔کچھ جگر کو شوگر بنانے سے روکتی ہیں اورکچھ انسولین کی حساسیت کو بڑھاتی ہیں۔کچھ گردوں سے شوگر کو خارج کرنے میں مدد کرتی ہیں تاکہ دوبارہ خون میں شامل نہ ہو۔ کچھ ادویات چاہے ایلوپیتک ہوں یا ہومیو پیتھک یا حکیمی نسخے یادیسی ٹوٹکے ہمارے جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں جس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے انسولین رزیسٹینس کم ہوتی ہے انسولین سینسیویٹی بڑھ جاتی ہے جس شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن یہ مکمل علاج کے لیے ہرگز کافی نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ایک مریض ایسا نہیں ہے جسکی شوگر صرف ادویات سے مکمل طور پر ریورس ہوئی ہو۔ یقینا وقتی طور پر بہتری آتی ہے لیکن جیسے ہی انکا اثر ختم ہوتا ہے شوگر پھر بڑھ جاتی ہے۔ کیونکہ شوگر کی بیماری کی وجہ گلوکوز کی سپلائی اور اسکا استعمال ہے۔ یا توگلوکوز کی سپلائی کم کردیں یا اسکا استعمال بڑھا دیں شوگر خود بخود کنٹرول ہو جائے گی۔ نہ کسی ڈاکٹر کی ضرورت پڑے گی اورنہ کسی دوائی کی۔

Comments

Popular posts from this blog

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -2) | Diet And Lifestyle Before Diabetic | Ziyabtas Se Pehle Ki Khurak Aur Tars Zandgi | ذیابیطس سے پہلے کی خوراک اور طرز زندگی

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -4) | خوراک غذا اور شوگر | Foods and Sugar Contents | Carbs Proteins Fats | What is Sugar Diabetes | Where glucose come from in blood

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -1) | Min Ne Ziyabtas Ko Kise Reverse Kiya | میں نے شوگر کیسے ریورس کی