How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -12) | Diet Plan for Sugar and Obesity Patients I How can Carbs replace with Fats and Proteins |روٹی چاول چھوڑ دو تو کیاکھاوں
روٹی چاول چھوڑ دیں تو کھائیں کیا۔
اسکا جواب ہے کاربز کی جگہ فیٹ اور پروٹین کھائیں۔یعنی روٹی چاول کی جگہ مچھلی گوشت دودھ مکھن والی غذائیں کھائیں۔
یہ کہنا توآسان ہے لیکن عملی طور پر کرنا انتہائی مشکل ہے۔ لیکن مجبوری یہ ہے کہ یہی اس کا حل ہے۔ اسکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔
کاربز بالکل تو ہماری خوراک سے ختم ہو ہی نہیں سکتے اور نہ کرنا چاہیں۔ کیونکہ کاربز ایک تو اجناس کے علاوہ بھی دیگرغذاوں میں ہوتے ہیں لیکن ان میں ایک تو یہ کم ہوتے ہیں اور دوسرا کمپلکس کاربز ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ جسم اپنے ضرورت کی آدھی انرجی کاربز سے ہی حاصل کرتا ہے۔البتہ اسکو ہم مرحلہ وارایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
پہلا مرحلہ:۔ سب سے پہلے تو سفید فائن آٹے کی جگہ چکی کا فل فائبر والا آٹا اور سفید ریفائنڈچاولوں کی جگہ براون چاول استعمال کریں اور رفتہ رفتہ ان کی مقدار کم کریں اور ان کی جگہ زیادہ سے زیادہ سلاد، فروٹ اور انڈے شامل کریں۔ ناشتہ بھر پور کریں اور ڈنر یا تو بالکل ہی ختم کر دیں یا بہت کم، نہ ہونے کے برابر۔ کیونکہ ناشتے کے بعد آپ نے سارا دن کام کرنا ہے جس کے لیے زیادہ انرجی چاہیے اس لیے کھایا ہوا استعمال ہو جائے گا جبکہ رات کو آپ نے سونا ہی ہے۔لنچ کی مقدار بھی ناشتے سے کافی کم ہو۔
دوسرا مرحلہ:۔ اب کاربز کو مذید کم کریں اور انکی جگہ انڈے اور سلادکے ساتھ زیادہ پروٹین اور فیٹ والی غذائیں شامل کریں۔ مثلاًدودھ دہی،گوشت، دالیں، لوبیا،چنے،خشک میوہ جات اور کھانے والے بیج۔انڈے پروٹین اور فیٹ کے لیے سب سے بہترین سورس ہیں، سستے بھی اور ہر جگہ با آسانی دستیاب بھی ہوتے ہیں۔ فروٹ پہلے سے کم کر دیں بلخصوص زیادہ میٹھے پھل۔
تیسرا مرحلہ:۔ اب آپ نے اپنی ڈائیٹ سے روٹی اور چاول کافی کم کر دئیے ہیں اور انکو مزید کم کرنے کے لیے اب ایک دن روٹی یا چاول کھائیں اور اگلے دن نہ کھائیں۔ پھر دو دو دنوں کا گیپ دیں۔اسی طرح اس گیپ کو بڑھاتے رہیں۔گیپ جتنا بڑھائیں گے شوگر اُتنی جلد کم ہوگی۔اگر ممکن ہو سفید چینی روٹی اورچاول بالکل ہی ختم کر دیں تو اس سے بہتر اور کیا ہو سکتاہے آپ کی صحت کے لیے۔اگر کھانی ہی ہیں تو ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ چکی کے آٹے کی بنی ہوئی ایک چھوٹی چپاتی۔ایک ناشتے میں اور ایک لنچ میں۔ رات کو ہرگر نہ لیں۔ چائے بھی اگر میری طرح ضرور پینی ہے تو ایک چھوٹاکپ جس میں ایک چمچ سے زیادہ چینی نہ ہو۔دن میں زیادہ سے زیادہ دو کپ۔
سوال کا جواب بھی مل گیا کہ روٹی چاول کی جگہ کیا کھائیں۔ لیکن مڈل کلاس اور غریب طبقہ اب سوال ہوتا ہے کہ دودھ مچھلی گوشت فروٹ خشک میوہ جات تو بہت مہنگے ہیں۔ یہ درست ہے لیکن انڈے، سبزیاں، دالیں، چنے، تو مہنگے نہیں ہیں غریب سے غریب بھی ان کو استعمال کرتا ہے۔ پیزے،برگر،سوفٹ ڈرنکس، جوسس،مٹھیاں، آئس کریم،بیکری کی اشیاء، اسنیکس،چپس،وغیرہ پر خرچ ہونیوالی رقم دودھ مچھلی گوشت فروٹ خشک میوہ جات پرخرچ کریں۔اسکے باوجود بھی جو غذائیں مہنگی ہیں وہ ڈاکٹروں کی فیسوں اور ادویات سے پھر بھی بہت سستی پڑھتی ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر آپ کی صحت۔ آپ کے گردے بچ جائیں،بینائی بچ جائے، پاوں ٹانگیں کٹنے سے بچ جائیں، زخم ناسور بننے سے بچ جائیں،فالج،ہارٹ اٹیک سے بچ جائیں، جگر بچ جائے تو کیا دودھ دہی مچھلی گوشت فروٹ خشک میوہ جات پھر بھی مہنگے ہیں!!!!!
اس ڈائیٹ کے بعد جہاں آپ پہلے روزانہ چار سو گرام شوگر لیتے تھے ا ب گھٹ کرڈیڑھ سو گرام سے بھی کم ہو جائے گی۔ شوگر پہلے فاسٹنگ میں دو تین سو تھی تو اب ایک بیس تک رہ جائے گی۔جب شوگر زیادہ نہیں ہو گی تو انسولین بھی زیادہ نہیں بنئے گی۔ جسم کو مزید گلوکوز چاہیے ہوگا تو وہ جمع شدہ چربی سے لے گا۔ اس سارے پروسس میں کتنا وقت لگے گامریض کے اوپر ہے۔ تین ماہ بھی لگ سکتے ہیں اور تین سال بھی۔لیکن اسکے بعد پہلے تو آپ کو زیادہ کھانے کی طلب ہی نہیں رہے گی اور دوسرا جسم کاربز سے پروٹین اور فیٹس والی غذاوں پر منتقل ہو جائے گا جس سے شوگر کا مسئلہ قدرتی طور پر حل ہو جائے گا۔
Comments
Post a Comment