Posts

Importance of Balance Diet | What Is Healthy Diet | Why Balance Diet Is Important For Poor And Middle Class People

    بیلنس ڈائیٹ – غریب اور مڈل کلاس کے لیے بچت اور صحت کا راز اکثر لوگہ سمجھتے ہیں کہ بیلنس ڈائیٹ صرف امیروں کے چونچلے، عیاشی    اور لائف سٹائل ہے جو انہوں نے مغربی معاشرے سے اپنائی ہے۔ غریب آدمی کے لیے یہ ناممکن چیز ہے۔ ہم تو دو وقت کی روٹی مشکل سے کماتے ہیں، بیلنس ڈائیٹ کہاں سے کریں؟  جو ملتا ہے کھا لیتے ہیں۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ بیلنس ڈائیٹ امیروں سے زیادہ غریبوں اور مڈل کلاس طبقے کے لیے ضروری ہے۔ کیونکہ امیروں کے پاس وسائل ہوتے ہیں، مہنگا علاج کروا سکتے ہیں، ریگولر میڈیکل   چیک اپ بھی کراتے رہتے ہیں، جم، کلب اور ایکسرسائز کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں چاہے فیشن کے طور پر یا صحت کی دیکھ بھال کے لیے۔ خورا ک کا بھی خیال رکھتے ہیں، چاہے سوسائٹی میں اچھا دکھنے کے لیے ہی سہی، لیکن کچھ نہ کچھ احتیاط ضرور کرتے ہیں۔ لیکن غریب اور مڈل کلاس افراد ایسا نہیں کرتے۔ یہ متوازن غذا، ایکسرسائز، اور صحت کی دیکھ بھال کو غیر ضروری سمجھتے ہیں جو کہ سب سے بڑی غلطی ہے۔ اور نہ ان کے پاس زیادہ بیمار ہونے اور مہنگا علاج کروانے کی گنجائش ہوتی ہے۔ بیلنس ڈائیٹ کیوں...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -16)| Why We Eat Foods | ہم کھانا کیوں کھاتے ہیں

 آپ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟؟؟ بھوک مٹانے کے لیے پیٹ بھرنے کے لیے زندہ رہنے کے لیے ذائقے کے لیے غذائیت کے لیے روز کا روٹین ورک سجھ کر۔ اس سوال کو اس طرح سے بھی سمجھتے ہیں۔ جسم کو کیسے کھانے کی ضرورت ہے؟؟؟ ذائقے دار کھانے کی یا غذائیت والے کھانے کی آپ نے اکثر سننا ہوگا کہ آج گھر میں بڑا  ذائقے دار کھانا پکا ہے۔ یا کھانا بڑا ذائقے دار تھا۔ یا کھانا بہت اچھا تھا۔ یا فلانے کے ہاتھ میں بڑا ذائقہ ہے۔ یا فلانے ہوٹل ریسٹورینٹ کا کھان بڑا ذائقے دار ہے یا اچھا ہے یا فلانے کی شادی کا کھانا بڑا مزیدار تھا اچھا تھاوغیرہ وغیرہ۔ کھانے پینے کی اس طرح کی تعریفیں تو ہم سب ہی کرتے بھی ہیں اور سنتے بھی ہیں۔ یہ تو روز کا معمول ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ بھی سنا کہ آج گھر میں کھانا بہت غذائیت والا تھا یا صحتمند تھا۔ یا فلانے ہوٹل ریسٹورینٹ کا کھان کھانا بہت غذائیت والا تھا یا صحتمند تھا یا ہوتا ہے۔ یا کوئی ریسیپی کسی نے کسی کو دی ہو جس میں کھانے کو غذائیت والا بنانے کی ترکیب ہو۔یا کسی کمپنی نے کوئی پروڈکٹ کا اشتہار چلایا ہو ٹی وی پر کہ اس کی یہ پروڈکٹ بہت صحت والی ہے یا کسی شیف نے بتایا ہو یا کسی چینل...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -15)| Why We Get Sick | پم بیمار کیوں ہوتے ہیں

 ہم بیمار کیوں ہوتے ہیں کبھی سوچا آپ نے کی آپ بیمار کیوں ہوتے ہیں۔دنیا میں شاہد ہی کوئی ایسا شخص گزرا ہو جو کھبی نہ کبھی بیمار نہ ہوا ہو۔جن بیماریوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ہم کچھ زیادہ نہیں کر سکتے ہیں جیسے پیدائشی بیماریاں۔مثلاً دل میں سوراخ۔ ایسی بیماریاں ہمارا موضوع نہیں ہیں۔ اور وہ  بیماریاں جو حادثات کی وجہ سے بھی ہو جاتیں ہیں یہ بھی ہمارا موضوع نہیں ہیں۔اور وہ بیماریاں بھی شامل نہیں ہیں جو موسمی ہوتیں ہے یا کسی  وائرس بیکٹریا کی وجہ سے ہو جاتیں ہیں مثلاً ڈینگی بخار، چکن گونیا، اور جس طرح کورونا دنیا بھر میں پھیل گیا تھا ایک وائرس کی وجہ سے۔ البتہ اگر ہمارا ایمنیون سسٹم مضبوط ہو گا تو ہمارا جسم ان سے جلد نمٹ لیتا ہے۔ ہم بات اُن بیماریوں کے مطلق بات کریں گے جن کو خود ہم دعوت دیتے ہیں۔ برسوں اُن کی پرورش کرتے ہیں۔اُن پر محنت کرتے ہیں  پیسہ خرچ کرتے ہیں۔یہ پیدا ہوتیں ہیں ہمارے کمفرٹ زون کی وجہ سے۔ ماڈرن لائف سٹائل کی وجہ سے۔ غیر صحت بخش کھانوں کی وجہ سے۔ یہ نہ صرف ہماری زندگی کے معیار کو کم کرتی ہیں بلکہ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہیں۔ ان میں شامل ہیں ...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -14) | Natural Remedies for Healthy Stomach | Eating or Suicide in Weeding and Aftar

بیمار معدہ بیمار جسم صحتمند معدہ صحتمند جسم چاہے شوگر کے مریض ہوں یا نہ جب ہم کھانا کھاتے ہیں توان میں کارب جلد ہضم ہو جاتے دو گھنٹوں کے اندر اندر جس کی وجہ سے دوچار گھنٹوں کے بعد بھوک لگ جاتی اور ہم مزید کھانے کھاتے ہیں جبکہ پروٹین چھ اور فیٹس آٹھ گھنٹے لیتے ہیں ہضم ہونے میں جس کی وجہ سے ہمیں کھانے کی جلد طلب نہیں ہوتی۔ اس دوران ہمارے سارے نظام انہظام کو بھی ریسٹ مل جاتی ہے جس سے اسکی لائف اور پرفارمنس بڑھ جاتی ہے۔ہمارا جسم جمع شدہ توانائی کو استعمال کرتا رہتا ہے بجائے نیا کھانا کھانے کے جس سے نہ صرف شوگر کم ہوتی ہے بلکہ ٹرائگلیسرائڈ بھی کم ہوتے ہیں اور کولیسٹرول اور موٹاپا بھی۔ خون میں شوگر اور ٹرائگلیسرائڈ کم ہوں تو کولیسٹرل خون کی نالیوں میں نہیں جمتا اور نہ ان میں سختی ہوتی ہے جس کے سبب خون کی نالیوں بلاکیج اور ہارٹ اٹیک کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔ میتھی دانہ،دار چینی، ہلدی،زیرہ، ادرک، لہسن، سونف، لیموں،لونگ، کالی مرچ،جوائن،کلونجی،پودینہ ایسی ہربز مصالحہ جات ہیں جو اگر بغیر پکائے ہوئے قدرتی فام میں استعمال کی جائیں تو یہ جہاں بہت ساری بیماریوں کے خلاف بہت اچھا کام کرتیں ہیں وہیں معدے...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -13) | Natural Remedies for Diabetes I Natural Spices for Sugar | Exercise for Sugar | Fasting

 شوگر کی قدرتی ادویات۔طریقے۔ ٹپس اور ٹوٹکے    کچھ قدرتی ہربز ہیں جو ہمارے کیچن میں ہر وقت ضرور ہوتے ہیں اور روز ہی استعمال کرتے ہیں لیکن یہ غذا سے زیادہ دوا ہیں۔ میتھی دانہ (چھوٹے والے)، دار چینی سلون، ہلدی (بازار ہی نہیں گھر کی بنی ہوئی)،زیرہ، ادرک، لہسن، سونف اورگرین ٹی لیموں کیساتھ بغیر چینی کے، لونگ۔ ان کااستعمال شوگر کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہ زیادہ گلوکوزکو خون میں نہیں جانے دیتے جس سے اسپائک نہیں آتی۔ یہ انسولین رزیسٹینس کو کم کرتے ہیں جسکی وجہ سے زیادہ انسولین کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ان اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آکسیڈیٹیوسٹرس کم ہوجاتا ہے۔یہ انفلامیشن کو بھی کم کرتے جس کی وجہ سے کولیسٹرول نہیں جمتا۔ انکے استعمال سے ایل ڈی ایل کم ہوتا ہے اور ایچ ڈی ایل بڑھتا ہے اور ٹرائگلیسرائڈ بھی کم ہوتے ہیں جس سے دل کے امراض کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔ ان کے استعمال سے نظام انہظام بہت اچھا ہو جاتا ہے۔وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔  اگر کوئی پہلے سے ہی شوگر کم کرنے والی ادویات لے رہا ہے تو پھر ان کا استعمال احتیاط سے کرنا ہوگا۔ کہیں انکا استعمال شوگر کو ش زیادہ کم نہ ک...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -12) | Diet Plan for Sugar and Obesity Patients I How can Carbs replace with Fats and Proteins |روٹی چاول چھوڑ دو تو کیاکھاوں

روٹی چاول چھوڑ دیں تو کھائیں کیا۔ اسکا جواب ہے کاربز کی جگہ فیٹ اور پروٹین کھائیں۔یعنی روٹی چاول کی جگہ مچھلی گوشت دودھ مکھن والی غذائیں کھائیں۔ یہ کہنا توآسان ہے لیکن عملی طور پر کرنا انتہائی مشکل ہے۔ لیکن مجبوری یہ ہے کہ یہی اس کا حل ہے۔ اسکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔   کاربز بالکل تو ہماری خوراک سے ختم ہو ہی نہیں سکتے اور نہ کرنا چاہیں۔ کیونکہ کاربز ایک تو اجناس کے علاوہ بھی دیگرغذاوں میں ہوتے ہیں لیکن ان میں ایک تو یہ کم ہوتے ہیں اور دوسرا کمپلکس کاربز ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ جسم اپنے ضرورت کی آدھی انرجی کاربز سے ہی حاصل کرتا ہے۔البتہ اسکو ہم مرحلہ وارایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔    پہلا مرحلہ:۔  سب سے پہلے تو سفید فائن آٹے کی جگہ چکی کا فل فائبر والا آٹا اور سفید ریفائنڈچاولوں کی جگہ براون چاول استعمال کریں اور رفتہ رفتہ ان کی مقدار کم کریں اور ان کی جگہ زیادہ سے زیادہ  سلاد،  فروٹ  اور  انڈے شامل کریں۔ ناشتہ بھر پور کریں اور ڈنر یا تو بالکل ہی ختم کر دیں یا بہت کم، نہ ہونے کے برابر۔ کیونکہ ناشتے کے بعد آپ نے سارا دن کام کرنا ہے جس کے لیے زیادہ انر...

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -11) | How Sugar Caused Obesity I How Much Glucose Caused how much Fats, Obesity | شوگر سے موٹاپا کیسے ہوتا ہے

 شوگر کی وجہ سے موٹاپا کیسے ہوتا ہے اگر کسی کے جسم دن میں صرف سوگرام گلوکوز زیادہ بنتا ہے اُسکی ضرورت سے تو مہینے کے تین ہزار گرام یعنی تین کلو گلوکوز اُ س کے جسم میں جمع ہو گیا اور ایک سال میں 36 کلو جس سے 13 کلو چربی بنکر جمع ہو گئی اُس کے جسم میں لمبے عرصے کے لیے۔  اگر صرف روزانہ کے کھانے سے صرف تین چپاتیاں اور چائے سے چینی کم کر دی جائے سافٹ ڈرنکس، جوسس،اور بیکری کی اشیاء نکال دی جائیں تو اس مصیبت سے بچ سکتے ہیں۔  نوٹ: یہ تمام امراض صرف کاربوہائیڈیٹس کھانے کی وجہ سے ہی نہیں ہوتے ہیں۔اور بھی بہت سارے عوامل ہوتے ہیں ان کے ہونے کے۔ چونکہ ہم شوگر کو ڈسکس کر رہے تھے اور یہ شوگر کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں اسلیے انکو بھی ڈسکس کر لیا۔ اگر کوئی شخص تین بار پیٹ بھر کر نان روٹی چپاتی چاول کھاتا ہے چائے بھی پیتا ہے۔ یعنی ضرورت سے زیادہ گلوکوز لیتا ہے اسکی خون میں شوگر بھی نارمل ہے اور انسولین بھی حد سے بڑھی ہوئی نہیں ہے تو پھر اسے  یقیناً کوی میٹابولک بیماری ہے  جس میں خوراک پوری طرح سے ہضم نہیں ہو رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔ اسکا مطلب ہے کہ بہت سارے ضروری منرلز اور وٹامنز بھی خورا...