شوگر کے مریضوں کے لیے افطار کی خاص دیسی ڈرنک | A Special Iftar Drink for Diabetes Patients

شوگر کے مریضوں کے لیے میجک ڈرنک

افطار کے دوران زیادہ مقدار میں چینی والے مشروبات (روح افزا، جوس، کولڈ ڈرنکس) اور زیادہ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں (کھجور، میٹھے پکوان، سفید آٹا، چاول وغیرہ) فوری طور پر خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھا دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ روزے کےدوران پہلے سے ہی جگر بھی گلوکوز بنا رہا ہوتا ہے اور کچھ ضروری ہارمونل تبدیلیاں بھی ہو رہی ہوتیں ہیں جسکی وجہ سے روزے کے دوران بھی جسم کو گلوزضروری مقدار میں مل رہا ہوتا ہے تاکہ جسم کو ضروری انرجی ملتی رہے لہذا افطار کے بعد خون میں شوگر کا کافی زیادہ بڑھنا بالکل قدرتی عمل ہے۔ لیکن زیادہ گلوکوز کی وجہ سے اسپائک بھی آتی ہے جسکی وجہ سے شوگر کے مریضوں کی مشکلات بڑھ جاتیں ہیں جن کی تفصیل یہاں ممکن نہیں البتہ اپنے بلاگز میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں وہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔

اب میں اس کا حل بھی بتاتا ہوں جو میں خود بھی کر رہا ہوں۔ نہ صرف رمضان میں بلکہ سالوں سے کررہا ہوں ۔ صبح سویرے سحری کے بعد پانی گرم کر کے اس میں میتھی دانے(چھوٹے دانے والی) ایک چمچ اور دارچینی ایک بڑا ٹکرا  ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس میں زیرہ ،کلونجی، اجوائن اور دو لونگ بھی ڈال دیں تاور بھی اچھا ہوگا۔(میں سب اجزاء شامل کرتا ہوں)۔ افطار کے فوراً بعد سب سے پہلے انھیں چھان کر انکا پانی پی لیں چاہیں تو انھی بھی نگل لیں۔ اسکے بعد دیگر پکوان کھائیں۔ اس سے خون میں شوگر بہت زیادہ نہیں بڑھے گی۔ 

 افطار کے بعد یہ نسخہ شوگر کے مریضوں کے لیے کیوں فائدہ مند ہے۔

 یہ ایک قدرتی ڈیٹاکس ڈرنک ہے جو انسولین کے عمل کو بہتر بنا کر شوگر کو متوازن رکھتی ہے۔

 یہ جسم میں ہاضمے کو بہتر بناتا ہے جس سے کھانے کے بعد شوگر لیول اچانک نہیں بڑھتا۔

 یہ جگر کو متحرک کرتا ہے تاکہ وہ شوگر کو خون میں بے قابو نہ ہونے دے۔

 یہ شوگر کے مریضوں میں انسولین کی مزاحمت کو کم کرتا ہے اور جسم کو گلوکوز استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک اضافی فائدہ ہے۔

اس کا مسلسل استعمال ایک ماہ کے اندر اندر شوگر کنٹرول میں لانے میں مدد دیتا ہے۔

 یہ ایک بہترین دیسی علاج ہے جو قدرتی طور پر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے خاص طور پر افطار کے بعد شوگر لیول میں اچانک اضافے سے بچنے کے لیے۔  تاہم اس کے ساتھ متوازن خوراک، ہلکی پھلکی ورزش، اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ شوگر زیادہ کم نہ ہو جائے۔

 تاہم اس کے ساتھ متوازن خوراک، ہلکی پھلکی ورزش اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہے۔ 

 اگر آپ انسولین یا شوگر کی دوائیں لیتے ہیں تو اس کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ یہ قدرتی طور پر شوگر کم کرتا ہے اور دوا کے اثر کو بڑھا سکتا ہے جس سے شوگر زیادہ کم ہو سکتی ہے اور زیادہ کم شوگر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -2) | Diet And Lifestyle Before Diabetic | Ziyabtas Se Pehle Ki Khurak Aur Tars Zandgi | ذیابیطس سے پہلے کی خوراک اور طرز زندگی

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -4) | خوراک غذا اور شوگر | Foods and Sugar Contents | Carbs Proteins Fats | What is Sugar Diabetes | Where glucose come from in blood

How I Reversed Diabetes (in Urdu-Part -1) | Min Ne Ziyabtas Ko Kise Reverse Kiya | میں نے شوگر کیسے ریورس کی